ایک نیوز:دنیا بھر میں ٹیٹو گدوانے کے حوالے سے مشہور اور یہاں تک کہ ہاتھ کی دو انگلیاں بریدہ کرنے والے اینتھونی لیفریڈو عرف ’بلیک ایلیئن‘ نے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو صرف46 فیصد ہی تبدیل کیا ہے۔ اب وہ ایک ٹانگ کٹوا کر اس میں روبوٹک پاؤں لگوانا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اینتھونی نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے پورے بدن پر ٹیٹو بنوائے اور سیاہ خلائی مخلوق کا خطاب پایا ہے لیکن اب بھی وہ اپنے بدن کو بہت حد تک تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
جب اینتھونی کے بدن پر مزید نقوش بنانے کی جگہ نہیں رہی تو پہلے انہوں نے آنکھوں کی سفیدی کو رنگین کیا۔ اس کے بعد انہوں نے زبان پر قینچی لگواکر اسے دوشاخہ کروادیا۔ پھر انہوں نے دونوں ہاتھوں کی آخری دو دو انگلیاں بھی اڑوادیں اور اب وہ ایک ٹانگ کٹواکر اس جگہ خوبصورت اور جدید روبوٹ ٹانگ لگوانا چاہتے ہیں۔
جب ان سے معلوم کیا گیا کہ انہوں نے یہ سب کچھ کیوں کیا؟ تو اینتھونی نے بتایا کہ وہ بہت خوش شکل تھے لیکن اپنے جسم سے مطمئین نہ تھے اور وہ اسے اپنا حقیقی جسم نہیں سمجھتے تھے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ حیرت انگیز صلاحیت کے تحت مُردوں سے بات کرسکتے ہیں اور دیگرجہتوں میں ذائقہ محسوس کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی ریستوران اور مقامات سے انہیں دور بھگادیا جاتا ہے کیونکہ لوگوں کی اکثریت تنگ ذہن ہے۔