ایک نیوز: بالی ووڈ کی مشہور ڈانسر اور متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر کسی کے عشق میں مبتلا ہونے کا اشارہ دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق راکھی ساونت دبئی میں طویل قیام کے بعد دو روز قبل ممبئی واپس پہنچیں جہاں انہوں نےنجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’مجھے وہاں کوئی مل گیا ہے جو بہت اچھا ہے لیکن ابھی میں تیار نہیں ہوں اور اپنی پہلی شادی کے تجربے سے بہت ڈری ہوئی ہوں‘‘۔
راکھی ساونت نے کہا کہ دراصل میں ڈپریشن میں تھی اس لیے دبئی بھاگ گئی تھی، اب وہاں سے بہت سارا مرہم لیکر آئی ہوں۔
اداکارہ نے کہا بہت رو لیا زندگی میں، اب میں انتظار کررہی ہوں کہ میری زندگی میں پھر سے خوشیاں آئیں۔
راکھی ساونت نے مزید انکشاف کیا کہ ابھی انکی عادل خان درانی سے طلاق مکمل نہیں ہوئی وہ انتظار کررہی ہیں کہ جیسے ہی یہ عمل پورا ہو تو وہ اپنی زندگی کو آگے بڑھائیں۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت کی عادل خان درانی سے شادی2022 کے وسط میں ہوئی تھی۔
دونوں کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں راکھی ساونت کو کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا گیا تھا اور انکا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا تھا۔