فہد مصطفیٰ کا فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پرصارفین کے دلچسپ تبصرے

Jun 15, 2023 | 06:07 AM

ایک نیوز: فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بڑے دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق فہد مصطفیٰ ملک کے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں اور بہت سی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فہد مصطفیٰ ایک پسندیدہ میزبان اور ایک اچھے پروڈیوسر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
فہد مصطفیٰ جہاں ایک اچھے اداکار ہیں وہیں ان کا اسٹائل بھی کافی لوگوں کو پسند آتا ہے۔ لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک فوٹو شوٹ کروایا،جس پر مضحکہ خیز تبصرے کیے گئے ہیں۔ ایک صارف نے استغفراللہ کہا تو دوسرے نے فوٹو شوٹ میں سگریٹ کا مقصد پوچھا؟
ایک صارف نے تو اداکار کو ’فُل چرسی‘ کا خطاب دے کر حد ہی پار کردی۔ اسی طرح ایک صارف گرمی میں چمڑے کی جیکٹ پہننے پر حیران تھا۔


ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ کیوں اسکے لیے پاگل ہورہے ہیں۔ شہرت کے نام پر سب کچھ تو ہے آپ کے پاس۔ یہ چیزیں آپ پر سوٹ نہیں کرتیں۔
اکثر صارفین نے اداکار کو بالی ووڈ کی فلم کبیر سنگھ کے اداکار شاہد کپور سے تشبیہہ دی۔ ایک صارف نے لکھا، ’بھائی ذرا کبیر سنگھ دکھانا، تھوڑا سستے میں دکھانا۔ دوسرے نے کہا کہ کبیر سنگھ اب ساشے میں بھی دستیاب ہے۔ تیسرے نے لکھا، ’لُنڈے کا کبیر سنگھ۔

مزیدخبریں