ایک نیوز:سمندری طوفان بائپرجوائےکےپیش نظرپی ڈی ایم اےنےساتواں الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پی ڈی ایم اےنےسمندری طوفان بائپرجوائےکےمتعلق جنوب مشرقی سندھ کیلئےساتواں الرٹ جاری کردیا۔جاری کردہ الرٹ کےمطابق طوفان ٹھٹھہ کےجنوب مغرب میں355کلومیٹرکےفاصلےپرہے،طوفان کیٹی بندرکےجنوب مغرب میں275کلومیٹرکےفاصلےپرہے۔
پی ڈی ایم اےکےمطابق طوفان کےاطراف ہواکی رفتار160-150کلومیٹرفی گھنٹہ ہے،سمندرمیں لہروں کی زیادہ سےزیادہ اونچائی30فٹ ہے،سمندری سطح کادرجہ حرارت30-29ہے،طوفان کیٹی بندراوربھارتی گجرات کےساحل سے15جون کوگزرےگا،پی ایم ڈی کاسائیکلون وارننگ سینٹر،سیسٹرن کی مسلسل نگرانی کررہاہے،15سے17جون تک120کلومیٹرکی رفتارسےہوائیں چلیں گی۔
پی ڈی ایم اےکےمطابق ٹھٹھہ،سجاول،بدین،تھرپارکر،میرپورخاص،عمرکوٹ اضلاع میں تیزبارش متوقع ہے،کراچی،حیدرآباد،ٹنڈومحمدخان،ٹنڈووالہ یار،بینظیرآباد،سانگھڑمیں تیزہوائیں اوربارش ہوگی،تیزہواؤں سےکمزور،کچےمکانات،سولرپینل اوردیگرکمزورتنصیبات کونقصان پہنچ سکتاہے،8سے12فٹ کی طوفانی لہریں کیٹی بندرمیں نشیبی بستیوں کو ڈوبوسکتی ہیں۔