لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں آندھی کےبعد بارش

Jun 15, 2023 | 03:23 AM

ایک نیوز:لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں آندھی کےبعدبارش ،لیسکوکے200سےزائدفیڈرزپرپ کرگئے،کئی علاقےتاریکی میں ڈوب گئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہوراورگردونواح میں تیزآندھی کےبعدمختلف علاقوں میں بارش ہونےسےگرمی کازورٹوٹ گیا،بارش سےشہریوں کےمرجھائے چہرےکھل اٹھے،بارش سےلیسکوکے200سےزائدفیڈرزٹرپ کرگئے۔بارش سےشہرکےاکثرعلاقےتاریکی میں ڈوب گئے۔
لاہورمیں مال روڈ،وحدت روڈ،جیل روڈ،گڑھی شاہو،ریلوےاسٹیشن،قلعہ گجرسنگھ کےعلاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
فیروزپورروڈ،اچھرہ،مزنگ،تاجپورہ،تاج باغ اورمغلپورہ کےعلاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔
لاہورمیں مختلف علاقوں میں بارش کےباعث لیسکوکے200سےزائدفیڈرزٹرپ کرگئے،شہرکےمختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی،شہرکی مختلف لیسکوسب ڈویژنزسےعملہ غائب ہوگیااورسرکاری نمبربھی بندکردیےگئےشہریوں کوبجلی بندہونےکی وجہ سےدشواری کاسامناہے۔
ترجمان لیسکوکاکہناہےکہ بارش کےدوران شہری بجلی تنصیبات سےدوررہیں،بارش رکنےکےبعدتمام بندفیڈرزکوبحال کردیاجائےگا۔
محکمہ موسمیات نےلاہورمیں رات بھرمزیدبارش کی پیشگوئی کی ہے،جس کےپیش نظرایم ڈی واساغفران احمدنےواسالاہورکےعملےکومکمل الرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔
ایم ڈی واساغفران احمدکاکہناہےکہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنزکی سکرینوں کوصاف 
رکھاجائے،تیزبارش کی صورت میں تمام انڈرپاسزاورمرکزی شاہراہوں کوفی الفورکلیئرکیاجائے،تمام جنریٹرزکواسٹینڈبائی اورفیول کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔
ادھر شیخوپورہ شہراورگردونواح میں بھی موسلادھابارش سےجل تھل ایک ہوگیااورشیخوپورہ میں بھی بجلی غائب ہوگئی۔
 پسرور اور گردونواح میں تیز طوفانی بارش ہوئی۔ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوارہوگیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

مزیدخبریں