سمندری طوفان ،این ٹی ڈی سی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل  

سمندری طوفان ،این ٹی ڈی سی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل  
کیپشن: Typhoon, NTDC special teams formed

ایک نیوز :نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) نے سمندری طوفان ' بپر جوائے' کے پیش نظر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

مینجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کے مطابق خصوصی ٹیموں کی تشکیل وزیراعظم اور وزیرتوانائی کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی، این ٹی ڈی سی کے اپنے نیٹ ورک کی نگرانی کے لئے چار ٹیمیں گرڈ سٹیشن NKI کراچی، گرڈ سٹیشن جھمپیر-1، مٹھی اور حیدرآباد میں 24 گھنٹے الرٹ رہیں گی۔

ایم ڈی ڈاکٹر رانا عبدالجبار کا کہنا تھا کہ 500کے وی اور 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنز کی نگرانی بھی کی جائے گی، حیسکو کی 132کے وی ٹرانسمیشن لائنز سے سپلائی معطل ہونے پر معاونت کیلئے بھی چار ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

 چیف انجینئر ایسٹ مینجمنٹ ملتان سے 46 رکنی عملے پر مشتمل چار ٹیمیں بھی حیدرآباد روانہ کردی گئی ہیں، ہنگامی صورتحال کے تناظر میں این ٹی ڈی سی کے فیلڈ آفیسرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں، ٹیمیں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہونے تک متاثرہ علاقے میں موجود رہیں گی۔