گوادر،اورماڑہ میں سمندری پانی آبادی میں داخل، خوف و ہراس پھیل گیا

Jun 15, 2023 | 00:12 AM

ایک نیوز :سمندری طوفان ’’بائپر جوائے‘‘ کی وجہ سے اورماڑہ کی ساحلی پٹی میں سمندری پانی غیرمعمولی طور پر رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورماڑہ میں سمندر شدت کے ساتھ بپھر گیا اور رہائشی علاقوں میں داخل ہونے والے پانی کے باعث سڑکیں، فش کمپنیاں، دوکانیں اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

سمندری پانی آبادی میں داخل ہونے کے باعث علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار ہیں جبکہ پاکستان نیوی کی تعاون سے مقامی ماہی گیروں کی بڑی کشتیوں کو پاک نیوی بیس میں محفوظ مقامات پر لنگر انداز کر دیا گیا ہے۔

  دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں گوادر کے شہریوں کو 14جون سے 16جون تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی شہریوں کو جانی اور مالی نقصانات سے بچانے کے لیے لگائی گئی۔

مزیدخبریں