اب یوٹیوب پرصرف 500 سبسکرائبرز اور کم ویوز پر رقم کمانا ممکن

Jun 15, 2023 | 00:07 AM

ایک نیوز :یوٹیوب پر 500 سبسکرائبرز اور صرف 3000 گھنٹے کے ویوز پر صارف رقم کمانے کا اہل ہوسکتا ہے۔
 اب یوٹیوب پر رقم کمانے کے لیے 4000 سبسکرائبرز یا ہزاروں گھنٹے کے ویوز کی ضرورت نہیں رہی۔ یوٹیوب پارٹنر پروگرام کی نئی پالیسی کے تحت نرمی کے بعد اب صرف 500 سبسکرائبرز پر اور مخصوص گھنٹوں کے ویڈیو دیکھنے کے بعد مونیٹائزیشن شروع ہوسکتی ہے۔

دوسری تبدیلی کے تحت ضروری نہیں کہ مخصوص وقت میں لوگ 4000 گھنٹے تک آپ کی ویڈیو دیکھیں تب ہی رقم ملے گی بلکہ اسے کم کرکے 3000 گھنٹے تک کردیا گیا ہے۔

 اس اہم اعلان کے بعد اب یوٹیوب پر معیاری اور کارآمد ویڈیو بنانے والے قدرے جلدی سے مونیٹائزیشن کی فہرست میں آکر رقم کماسکیں گے۔ یوٹیوب نے دوروز قبل باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا ہے جس میں یوٹیوب پارٹنرپروگرام ( وائے پی پی) میں نرمی کی گئی ہے۔

اسی طرح کم فالوورز والے صارفین کے لیے بھی ٹپ وصول کرنے، چینل ممبرشپ، شاپنگ اور پیڈ چیٹ کے آپشن بھی آسان کئے ہیں۔ اسی طرح شارٹ ویڈیو کے ویوز ایک کروڑ سے کم کرکے صرف 30 لاکھ کردیئے گئے ہیں جو سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ یوٹیوب شارٹ ویڈیوز کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں