شہبازشریف اور انکی بیویوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری

شہبازشریف اور انکی بیویوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری
ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی بیویوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 24 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ 14 کروڑ روپے سے زائد کے مقروض ہیں، شہباز شریف نے سلمان شہباز سے 6 کروڑ سے زائد کا قرض لے رکھا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے بینک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ روپے ہیں، انہوں نے سلیمان شہباز سے 6 کروڑ 39 لاکھ روپے قرض لے رکھا ہے جب کہ شہبازشریف کا لندن میں بینک اکاؤ نٹ خالی ہے۔
شہباز شریف کے پاس دو گاڑیاں اور بینک بیلنس 2 کروڑ سے زائد کا ہے، شہباز شریف بیرون ملک 13 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کے بھی مالک ہیں۔ شہباز شریف کے اثاثوں میں سال 2020 کی نسبت 2021 میں 3 لاکھ روپے کی کمی آئی۔
شہباز شریف نے اپنی بیویوں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کے اثاثے بھی ڈکلیئر کر دیے، نصرت شہباز 23 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ تہمینہ درانی کے اثاثوں کی ملکیت 57 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔