عمران خان کا کوئی کاروبار نہ گاڑی ، اثاثوں کی تفصیلات جاری

Jun 15, 2022 | 16:25 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے سال 2021 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 14 کروڑ 21 لاکھ روپے ہے۔ عمران خان کے پاس زمان پارک لاہور اور میانوالی میں وراثتی گھر ہیں، بنی گالہ میں ان کا تحفے میں ملا 300 کنال کا گھر ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کے پاس بھکر میں 3وراثتی جائیدادیں بھی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کے بنی گالہ گھرکی اضافی تعمیرپر 1کروڑ 14 لاکھ روپےاخراجات آئے، زمان پارک گھرکی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ روپے اخراجات آئے.
عمران خان نےگرینڈ حیات ٹاور میں 2 اپارٹمنٹس کے لیے 1 کروڑ 19 لاکھ روپے ایڈوانس دیا ہوا ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پاک پتن موضع مانیکا میں 52 کنال زمین کی مالک ہیں، بشریٰ بی بی موضع پیر غنی پاک پتن میں 379 کنال اراضی کی بھی مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بشریٰ بی بی اوکاڑہ میں 267 کنال اراضی کی مالک ہیں،بشریٰ بی بی بنی گالہ میں 3 کنال پر مشتمل گھر کی بھی مالک ہیں۔
مزیدخبریں