پاکستان کی معیشت مسلسل جدوجہد کر رہی ہے اور عوام کے لیےسفر کرنا ایک تکلیف بنتا جا رہا ہے۔پاکستان ریلوے نے ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرین کے کرایوں میں 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 17 جون بروز جمعہ سے ٹرین کے کرایوں میں مسافروں کے لیے 10 فیصد اور کارگو کے لیے 15 فیصد اضافہ ہوگا۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا یہ کرایوں میں حتمی اضافہ ہوگا کیونکہ ایندھن کی قیمتیں آئندہ آنے والے دنوںمیں مزید بڑھنے کا امکان ہے.
ریلوے سے پہلے قومی اور بین الاقوامی ایئر لائنز نے بھی کرایوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔