بھارتی ریپر ارجیت سنگھ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

Jun 15, 2022 | 14:46 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز:ارجیت سنگھ نے پاکستانی پرچم کا احترام کرتے ہوئے مداحوں کے دل جیتےلئے۔
انڈین سنگر اریجیت سنگھ ہیں جس میں گلوکار پاکستان کے جھنڈے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
حال ہی میں ارجیت سنگھ نے ٹورنٹو میں ایک کنسرٹ کیا اور کنسرٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی۔ جس میں دیکھا گیا کہ کنسرٹ کے دوران پاکستانی مداحوں میں سے ایک قومی پرچم لہرا رہا تھا۔ لیکن پاکستانی جھنڈا لہرانے پر سیکیورٹی گارڈ نے مداح کو روکا جس پر ارجیت سنگھ نے سیکیورٹی کو رکنے کا اشارہ کیا اور پاکستانی مداح کو جھنڈا لہرانے کی اجازت دی۔
ارجیت سنگھ پاکستانی پرچم کے احترام میں ہاتھ جوڑ کر نہ صرف جھکے بلکہ جھنڈے کو دور سے بوسہ بھی دیے اور دل پر ہاتھ رکھ کر پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔ اس منظر پر کنسرٹ ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
مزیدخبریں