بانی پی ٹی آئی کا10روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

Jul 15, 2024 | 23:37 PM

ایک نیوز: عدالت نےبانی تحریک انصاف کا12مقدمات میں10روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت کےجج خالد ارشد نے بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کی۔انسداددہشتگردی کےجج ارشدنےمحفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی پر تھانہ سرور روڈ میں پانچ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ تھانہ گلبرگ کے تین مقدمات میں جسمانی ریمانڈ منظورکیاگیا،تھانہ ریس کورس،تھانہ شادمان،تھانہ مغلپورہ،تھانہ ماڈل ٹاؤن کے ایک ایک مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔

مزیدخبریں