پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ،خورشید  شاہ 

Jul 15, 2024 | 22:33 PM

ایک نیوز:سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے پر حکومت نے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق   سینئر رہنما پیپلز پارٹی  خورشید کا کہنا ہے کہ آرٹیکل چھ کے معاملے پر حکومت نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے سے پہلے ہم سے مشاورت نہیں کی گئی،کن بنیادوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ہمیں  معلوم نہیں ہے۔ 

 سیاسی جماعتیں مل کر مشاورت کریں وہ فیصلے پائیدار ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور سابق صدر عارف علی آرٹیکل چھ کے زمرے میں آتے ہیں کہ نہیں یہ فیصلہ عدالت کرے گی، صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی ، قاسم سوری اور فواد چوہدری نے پارلیمنٹ  کو ختم کرنے کی قرارداد پیش کی تھی،  بانی پی ٹی آئی سمیت چاروں اراکین نے قرار داد پیش کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا ہمیں معلوم ہی نہیں حکومت نے درخواست میں کیا موقف پیش کیا ہے ، عدالت میں جانے سے پہلے اگر اعتماد میں لیا تو بہتر ہے بعد میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا، یہ حقیقت ہے کہ یہ چاروں آرٹیکل چھ کے زمرے میں آتے ہیں۔ 

مزیدخبریں