خیبرپختونخوامیں بارشوں کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اےنےمراسلہ جاری کردیا

Jul 15, 2024 | 21:33 PM

ایک نیوز:صوبہ خیبرپختونخوامیں بارشوں کی پیشگوئی کےپیش نظرپی ڈی ایم اےنےمراسلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں منگل کےروزسےآئندہ اتوارکےروزتک آندھی،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔16 جولا ئی سے بحیرہ عرب سے مزید مون سون ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اےمراسلہ کےمطابق شدید بارشوں کے باعث صوبہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیاگیا۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں، آندھی،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
پی ڈی ایم اےمراسلہ کےمطابق کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ تیز ہواؤں کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
 پی ڈی ایم اے مراسلہ کےمطابق حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔

مزیدخبریں