ویب ڈیسک:سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ پرحملہ کےمعاملےمیں نئی پیشرفت سامنےآگئی۔
سیکرٹری ہوم لینڈسیکیورٹی نےاعتراف کیاہےکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ سیکیورٹی کی ناکامی تھی، غلطی کہاں پر ہوئی یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سربراہ سیکرٹ سروس کاکہناتھاکہ ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کیا، حملہ آور کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار دیا گیا، تحقیقات کے دوران ایف بی آئی سے پورا تعاون کیا جائے گا، دوبارہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ایجنسیوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔
سربراہ سیکرٹ سروس کامزیدکہناتھاکہ سرو پنسلوینیا حملے کے بعد ریپبلکن کنونشن کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیا، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، موجودہ اور سابقہ جمہوری قائدین کی حفاظت سیکرٹ سروس کی ذمہ داری ہے،ہم یہ ذمہ داری ایک مشن کی طرح پوری کریں گے۔