ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خود اپنی پابندی کے حالات پید ا کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما طلال چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی انتشار کی سیاست نہیں چھوڑی،ملک کے خلاف دوسرے ممالک اور آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا جائے گا ۔
پی ٹی آئی خود کواپنی عسکری ونگ سے دور نہیں کر پائی، پی ٹی آئی والے آج بھی 9مئی کرنے والوں کو اپنا ہیرو کہتے ہیں، پی ٹی آئی نے خود اپنی پابندی کے حالات پیدا کئے،ہمارے پاس پابندی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، پی ٹی آئی نے ملکی اداروں پر حملے کئے،پی ٹی آئی ریاست مخالف ایجنڈے پر کاربند ہے، ہمیں پتہ تھا پابندی کے فیصلے پر تنقید ہوگی، ریاست کے مفاد میں تمام معلومات سپریم کورٹ کو بھیجیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ریاست کیلئے سیاسی نقصان برداشت کیا،پاکستان میں سیاست وہی کرسکتا ہے جس کا عسکری ونگ نہ ہو۔