پی ٹی آئی کاحکومت کی ہر سازش کا عوامی تائید و حمایت سے جواب دینے کا اعلان 

Jul 15, 2024 | 18:19 PM

 ایک نیوز:وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلےکا معاملہ،عطاتارڑ کی پریس کانفرنس سپریم کورٹ کے فیصلے پر شرمندگی مٹانے کی مکروہ کوشش قرار دے دی گئی،پی ٹی آئی نے حکومت کی ہر سازش کا عوامی تائید و حمایت سے منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

  ترجمان پاکستان تحریک انصاف  کا کہنا ہے کہ حکومت دھمکیوں سے 24 کروڑ عوام کو ڈرانا چاہتی ہے، پاکستان 24 کروڑ عوام کا مسکن اور آئین کے تابع ایک ریاست ہے،موجودہ حکومت کا ہر میدان اور محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ،اب بھی کریں گے، ان کا واسطہ بااصول، محبّ وطن اور بے باک قائد سے ہے، سیاسی جماعتیں جمہور کی آواز،یکجہتی اور ترقی کی ضامن ہوا کرتی ہیں،جمہور یت کی نمائندہ سیاسی جماعتوں کو طاقت سے کچلنا نا ممکن ہے ۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کے حقیقی حقداروں کا فیصلہ عوام ہی کریں گے، ملکی مفاد سنجیدگی، متانت اور اصلاحِ فکر و عمل میں پوشیدہ ہے۔  

مزیدخبریں