ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس ایک موقع پر 81 ہزار 428 پوائنٹس پر پہنچی جبکہ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1211 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،264 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 141 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 44 کروڑ 9 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 27 ارب 21 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81،428 جبکہ کم ترین سطح 80،743 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 278روپے 40پیسے سے کم ہوکر 278روپے 11پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔