ایک نیوز:ذرائع ن لیگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ن لیگ نواز شریف سے ایک اور ملاقات ہوئی ہے، ملاقات چھانگلہ گلی مری میں ہوئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں موجودتھیں۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ہے، وزیراعظم نے صدر آصف زرداری سمیت دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے تین بڑوں کی یہ مسلسل چوتھی بیٹھک ہے ،مشاورتی عمل میں کیے گیے تمام فیصلوں سے پارٹی کی سنیئر قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے،عاشورہ محرم کے بعد وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے اجلاس بلائے جائیں گے۔