پنجاب میں17 سے 20جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

Jul 15, 2024 | 16:26 PM

ایک نیوز: پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں17 سے 20جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ 
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 17سے 19 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں،10محرم الحرام کو ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے،محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسم کی شدت کو مدِنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کرے۔
 ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ خستہ حال چھتوں اور بوسیدہ عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کریں، عاشورہ کے موقع پر تمام ریسکیو ادارے الرٹ رہیں، بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں، اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ۔
طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے،موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، محکمہ آبپاشی ،مواصلات محکمہ صحت لائیو سٹاک لوکل گورنمنٹ تمام کمشنرز اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،ریسکیو، واسا ، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے ،احتیاطی تدابیر اور بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں،کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں