شہباز شریف کی نیپال کے نو منتخب وزیر اعظم کو عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد 

شہباز شریف کی نیپال کے نو منتخب وزیر اعظم کو عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد 
کیپشن: Shahbaz Sharif congratulates the newly elected Prime Minister of Nepal on taking oath of office

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف نے چوتھی  بار نیپال کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لینے پر کے پی شرما اولی کو مبارکباد  پیش کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کے پی شرما اولی کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں، نو منتخب وزیر اعظم کے ساتھ باہمی تعلقات کے مزید استحکام کے لئے کام کرنے کا خواہشمند ہوں ۔ 

شہباز شریف نے دونوں اقوام  کے مابین علاقائی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔