ایک نیوز:سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کےمعاملے پر سپریم کورٹ کے تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف پہلی نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکر دی گئی ہے۔
درخواست مسلم لیگ ن کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، سپریم کورٹ مخصوص نشتوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں کی پی ٹی آئی کو الاٹمنٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی، تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے حصول کی استدعا ہی نہیں کی تھی، سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، آزاد امیدوار پہلے ہی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن ارکان کو پی ٹی آئی کا قرار دیا گیا انہوں نے کاغذات میں خود کو آزاد ظاہر کیا تھا، درخواست آزاد ارکان کو پندرہ دن میں شمولیت کا کہنا قانون کے خلاف ہے، آزاد امیدواروں کی شمولیت تین دن میں ہی ہوسکتی، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر عدالت نے فریقین کے دلائل بھی نہیں سنے، سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔