ویب ڈیسک:یوٹیوبر جنید اکرم نے معافی مانگ لی، جنید اکرم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی 100دن کی کمپئین کرنے پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔
یوٹیوبر جنید اکرم کا کہنا تھا کہ وی لاگ کرتے ہوئے اس ویڈیو پر پیڈ کمپئین لکھا چاہیے تھا،جنید نے کہا کہ مجھ پر کسی کا دباؤ نہیں تھا، پنجاب حکومت کیجانب سے ایک درخواست آئی جس پر ایک تشہیری ویڈیو بنائی۔
یو ٹیوبر جنید اکرم نے کہا کہ ماضی میں اخبار یا ٹی وی پرکمپئین چلا ئی جاتی تھیں مگر موجودہ دور میں انکی جگہ سوشل میڈیا نے لے لی ہے لہذا اب سوشل میڈیا کے ذریعے کمپئین چلائی جاتی ہیں۔
یوٹیوبر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ویڈیو پر پیڈ کانٹنٹ لکھنا چاہیے تھا جسکی میں ذمہ داری لیتا ہوں، مجھے ویڈیو بنانے سے پہلے مختلف شہروں میں جاکر لوگوں سے اس کی رائے لینی چاہئے تھی۔
انہوں نے کہا کہ میری ایک اور سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ میں عوام کی نبض کو نہیں سمجھ پایا کیونکہ لوگ مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں، بڑھتے ہوئے ٹیکسوں اور بیروزگاری سے پریشان ہیں۔