ایک نیوز:حکو مت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے پر سابق لیگی رہنما ؤں محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل نے سخت ردعمل دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کو سیاسی میدان میں ہرایا جاتا ہے بلکہ پابندی نہیں لگائی جاتی ، ایسے تجربات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں، ایسے فیصلوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
دوسری جانب عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا سیاسی جماعت پہ پابندی صرف سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت لگ سکتی ہے،حکومت وقت کی مرضی سے کسی بھی سیا سی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے ۔