ایک نیوز: شیر افضل مروت کے خلاف راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری آر ڈی اے بائی لاز کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے، شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری آر ڈی اے کی درخواست پر جاری ہوئے۔
ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک ممتاز ہنجرا نے جاری کیے، عدالت نے ایس ایچ او نصیر آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
عدالت نے شیر افضل مروت کو 30 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔