صنم جاوید کی گرفتاری کیلئے بلوچستان پولیس اسلام آباد پہنچ گئی 

Jul 15, 2024 | 12:58 PM

ایک نیوز:پی ٹی آئی رہنما ء صنم جاوید کی گرفتاری کیلئے بلوچستان پولیس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ۔
صنم جاویدسال 2023میں ایک مقدمے میں بلوچستان پولیس کو مطلوب ہے ،صنم جاوید کے خلاف کوئٹہ کےتھانہ بجلی روڈ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کے خلاف مقدمہ میں دہشت گردی سمیت 15 دفعات کے تحت درج درج ہے ، بلوچستان پولیس نے صنم جاوید کی گرفتاری کیلئے وفاقی پولیس سے مدد مانگی ہے۔    

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کے وکیل علی اشفاق نے ٹویٹ کیا ہے کہ صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہیں رہائی کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا، ہم نے بغیر  مذاحمت کے انہیں پولیس کے حوالے کردیا ہے,قانون کا احترام کرنیوالوں کا یہی رویہ ہونا چاہئے اور یہی ہم نے کیا ہے۔ 

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صنم جاوید کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مقدمے سے بری کر دیا تھا،عدالت سے رہائی کے بعد وہ وکلا کے ہمراہ روانہ ہوگئیں تھیں۔

خیال رہے کہ 10 مئی 2023 کو گرفتار ہونے والی صنم جاوید کو 14 ماہ 4 دن قید رہنے کے بعد آزادی ملی تھی۔

مزیدخبریں