ایک نیوز: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ قبلہ کی سمت کا صحیح اندازہ آج لگایا جا سکتا ہے، سورج آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر2 بج کر 27منٹ پر براہ راست خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کے دوران سورج کی سمت قبلہ کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہو جائیگی، ماہرین فلکیات کے مطابق ٹیکنالوجی کے استعمال سے قبلہ کی سمت کا صحیح اندازہ لگایا جا سکتا ہے، یہ سال 2024 میں دوسرا اور آخری موقع ہے۔