محمد حارث پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

محمد حارث پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر
کیپشن: Mohammad Haris appointed captain of Pakistan Shaheens white ball team

 ایک نیوز: محمد حارث کو پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
 ریڈ بال ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث کے علاوہ عثمان خان، عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان اور عمران جونیئر کی وائٹ بال ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔
  پاکستان شاہینز ڈارون آسٹریلیا میں 2 ون ڈے میچوں کے علاوہ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی، ون ڈے میچ ناردن ٹیریٹری اور بنگلہ دیش اے کے خلاف ہونگے۔ 
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نو ٹیمیں حصہ لیں گی، گزشتہ سال پاکستان شاہینز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل کھیلا تھا، یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب پاکستان شاہینز ڈارون آسٹریلیا کا دورہ کررہی ہے۔