ایک نیوز: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کو بہترکرنے کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرد یاہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کا ہر 3 ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا، کھلاڑی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی ،ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے طریقہ کار کو سلیکشن کمیٹی حتمی شکل دے گی ،سنٹرل کنٹریکٹ کی رقم فی الحال کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سنٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک برس کے لئے ہو گی، کنٹریکٹ کا کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور فنٹس پر ہر برس جائزہ لیا جائے گا ۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کی مختلف کیٹگریز میں کھلاڑیوں کی شمولیت وضع کردہ طریقہ کارکے تحت ہو گی ،لیگز کھیلنے کے لئے این او سیز کے اجراء کا ٹیکنیکل طریقہ کار طے کیا جائے گا ،طریقہ کار پر پورا اترنیوالےکھلاڑیوں کو این او سیز کا اجراء کیا جائے گا، فٹنس اور پرفارمنس کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا، معیار پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہو گی، ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی،ٹیم کے اندر یونٹی اور اتفاق نظر آنا چاہیے، گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،گروپنگ پر مینجمنٹ کو سخت ایکشن لینا چاہیے، ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہو گی،ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسی بھی کھلاڑی کے بارے میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔
چیئرمین پی سی بی نے ہائی پرفارمنس سنٹرز کی اپ گریڈیشن اور کوچز کی ٹریننگ کا معیار بڑھانے کا پلان طلب کر لیا،اسلام آباد اور پشاور میں بھی ہائی پرفارمنس سنٹرز بنائے جائیں گے، گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی اس ضمن میں حتمی رپورٹ پیش کریں گے ،شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے لئے الگ کوچز رکھنے اور تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کرانے کا مکمل پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
وویمنز کرکٹ ٹیم کو بہتر بنانے اور سنٹرل کنٹریکٹ پر نظر ثانی کے حوالے سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹرز کو ٹاسک ،ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا جائزہ لینے کے لئے محمد یوسف، اسد شفیق، عثمان واہلہ اور ندیم خان کو ذمہ داری دے دی گئی ،سکولز کرکٹ کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت جاری، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ سے جامع پلان طلب ،پچز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے فوری کام شروع کرنے کی ہدایت، نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے بہترین کھلاڑی سامنے آئیں گے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ نئے کھلاڑیوں پر بھرپور سرمایہ کاری کریں گے، گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی مکمل بااختیار ہیں، ان پر پورا اعتماد ہے، گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو فری ہینڈ دیا ہے، امید ہے کہ دونوں بہترین نتائج دیں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں منعقدہوا، اجلاس میں کرکٹ کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا ،ہائی پرفارمنس سنٹرز کی اپ گریڈیشن، پاکستانی کوچز کا معیار بڑھانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوہوئی، اجلاس میںوائیٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، اسٹنٹ کوچ اظہر محمود، سلیکشن کمیٹی کے اراکین محمد یوسف، اسد شفیق، بلال افضل،ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹرز ندیم خان اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے شرکت کی۔
چیئرمین پی سی بی کا بڑا فیصلہ،گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سلیکشن کمیٹی میں شامل
Jul 15, 2024 | 12:15 PM