تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری،پولیس کا متبادل ٹریفک پلان مرتب

 تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری،پولیس کا متبادل ٹریفک پلان مرتب
کیپشن: Tehreek-e-Labaik Pakistan's sit-in continues for the third day, police has prepared an alternative traffic plan

 ایک نیوز:فیض آبادمیں تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ، ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک کا پلان مرتب کر لیا۔
 سڑک پر لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے ہیوی اور عام ٹریفک کی ڈائئورشن لگا دی گئی ، فیض آباد مری روڈ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک نائینتھ ایونیو سری نگر ہائی وے استعمال کرے گی ،کورال سے ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کھنہ پل براستہ لہتراڑ روڈ پارک روڈ راول ڈیم چوک سے مری روڈ استعمال کرے گی۔
 راول روڈ سے ایکسپریس وے جانے والے مارگلہ ٹاؤن سروس روڈ استعمال کریں گے، ایف 8 ایف ناین جی نائن جی ٹین ایف ٹین جی الیون ایف الیون سیکٹر کے رہائشی راولپنڈی جانے کے لئے سرینگر ہائی وے براستہ گولڑہ موڑ استعمال کر سکتے ہیں ۔
لاہور سے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دی گئی، پشاور جی ٹی روڈ سے آنے والی ہیوی ٹریفک 26 نمبر چونگی سے موٹر وے اور راولپنڈی کی طرف موڑ دی گئی ،مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو راول ڈیم چوک سے پارک روڈ لہتراڑ روڈ ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا گیا۔