حالات اتنے خراب ہوجائینگے کہ سنبھالے نہیں جائینگے:شیخ رشید

حالات اتنے خراب ہوجائینگے کہ سنبھالے نہیں جائینگے:شیخ رشید
کیپشن: The situation will become so bad that it will not be handled: Sheikh Rashid

ایک نیوز: شیخ رشید احمد کااڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ حالات خراب،معیشت تشویشناک ہے، پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا ستایاناس کیا، بہتر ہے ہمیں 2,2سال سزا بنتی ہے وہ دیتے تو کاٹ لیتے ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ بڑھانے جا رہے ہیں،اپ اس ملک میں چھینا جھپٹی چاہتے ہیں ،آپ حالات اتنے خراب کر دیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے ،یہ سیاستدانوں کا کام نہیں ہے،غریب زندہ مر گیا ہے، 686مقدمات ہیں،اگر ایک ایک ہفتہ جرح ہو تو 10سال ختم نہیں ہوتے ۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ کے پی اور بلوچستان میں کیا حالات ہیں، ملک میں لوگ اس حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں، خدا کے لئے اپنی عزت اور ملک بچائیں ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں،سزا دیں لیکن ملک بچالیں ملک کی معیشت ان سے نہیں سنبھل رہی ،نواز شریف نیا بیانیہ لائے گااور عوام ذلیل ہونے کے لئے رہ جائے گی ۔