ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پر اپنےپیغام میں کہا کہ ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پائیدار مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کے اہم کردار کو سمجھنے کا دن ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہنر مندنوجوان ہی ہماری سرمایہ کاری اور اثاثہ ہے، نوجوانوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی کے لیے درکار مہارتوں سے روشناس کرنا چاہیے، پنجاب حکومت اپنے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لیے نوجوانوں کےلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ناگزیرہے،چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ٹیوٹا کورسز کیلئے طلبہ کی تعداد بتدریج 40 ہزار کرینگے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ طلبہ کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مڈل ٹیک ، میٹرک ٹیک اور انٹر میڈیٹ ٹیک متعارف کروا رہے ہیں، پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خود مختاری کے لیے ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے۔