پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 
کیپشن: The Pakistan Stock Exchange reached an all-time high

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی،آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
سٹاک مارکیٹ میں1458 پوائنٹس کا اضافہ  ہوا، مارکیٹ 81 ہزار402 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔    

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام   پر ہنڈرڈ انڈیکس 150 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 992 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔ 

دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا  تھا، 180 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 212 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔

بازار  میں 36 کروڑ 54 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80،114 جبکہ کم ترین سطح 79،708 پوائنٹس رہی تھی۔ 

دوسری جانب  انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو ا تھا جس کے بعد  ڈالر 278روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 278روپے 61 پیسے  پر بند ہوا۔