ارجنٹائن نے کوپاامریکا کپ 2024جیت لیا 

Jul 15, 2024 | 09:47 AM

ایک نیوز: ارجنٹائن نے کوپاامریکا کپ 2024جیت لیا، میامی میں کھیلے گئےفائنل میچ میں ارجنٹائن نے کولمبیاکوایک صفر سے ہرایا۔
مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابررہا، میچ کا واحدگول ارجنٹائن کے لوٹارومارٹینز نے اضافی وقت میں کیا، ارجنٹائن نے ریکارڈ16ویں مرتبہ کوپا امریکا کپ جیتا ہے۔
فیفاعالمی ورلڈکپ کی فاتح ارجنٹائن نے لیونل میسی کی قیادت میں کوپا امریکا کپ میں حصہ لیا تاہم فائنل میچ کے سیکنڈہاف میں انجری کے باعث انہیں گراؤنڈسے باہرجانا پڑا۔

میچ کا واحدگول ارجنٹائن کے لوٹارومارٹینز نے 112 ویں منٹ میں کیا،  ارجنٹائن نے ریکارڈ 16 ویں مرتبہ کوپا  امریکا  کپ جیتا ہے۔
دوسری جانب سپین نے انگلینڈکو ہرا کر یوروکپ فائنل جیت لیا ، سپین نے چوتھی بار یوروکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
سپین نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے دی ، سپین کی طرف سے نیکو ولیمز اور میکیل اویار سبال نے گول کئے ،انگلینڈ کی طرف سے واحد گول کول پامر نے کیا، فائنل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا ۔
سپین سب سے زیادہ 4مرتبہ یوروکپ جیتنے والا ملک بن گیا ،47ویں منٹ میں نکوولیمز نے گول کر کے سپین کو برتری دلائی ،73ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمز نے گول کر کے مقابلہ برابر کیااور میکیل اویار سبال نے 87ویں منٹ میں سپین کا دوسرا اور میچ فیصلہ کن گول کیا۔    

مزیدخبریں