ایک نیوز:واشنگٹن میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اوول آفس سے خطاب میں کہا ہے کہ رائے مختلف ہو سکتی ہے اور یہ انسانی فطرت ہے،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے،ہم سب امریکا کے لیے کھڑے ہیں،حملہ آور کے مقاصد کو نہیں جانتے تھے،شکر ہے ٹرمپ حملے میں شدید زخمی نہیں ہوئے۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں،سیاست میں کبھی بھی جنگ اور قتل کا میدان نہیں چاہیے،سیاسی مقابلے پرامن ہونے چاہئیں،سیاسی بیان بازی بہت گرم ہو گئی ہے،ہم اپنے اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں، کچھ لوگ امریکیوں کے درمیان تفرفے کو ہوا دے رہے ہیں۔
دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں ریپبلکن کنونشن آج ہوگا، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کنونشن سے خطاب کریں گے۔
ریپلکن کنونشن کے حوالے سےمنصوبوں پر پریس بریفنگ ملواکی میں پروگرام کی سکیورٹی کے منصوبوں پر پُراعتماد ہیں،تقریب کیلئے سکیورٹی پلانز میں کوئی آپریشن تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔
ترجمان ایجنسی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ کنونشن کے اندر بندوق لے جانے پر پابندی لگائے گی۔