ایک نیوز :برطانیہ نے وزٹ ویزا، ورک پرمٹ اور اسٹوڈنٹس ویزا فیس میں اضافے کا اعلان کردیا۔ تمام قسم کی ویزا فیس میں 20 فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔امیگرنٹس کیلئے ہیلتھ سرچاج 624 پاؤنڈز سے بڑھا کر 1 ہزار 35 پاؤنڈز سالانہ کیا جا رہا ہے، طلبا اور بچوں کیلئے رعایتی ہیلتھ سرچارج 776 پاؤنڈز سالانہ ہوگا۔
وزیراعظم نے ہڑتالوں سے متعلق منعقدہ تقریب میں یہ اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ویزا فیس تنخواہوں میں اضافے کیلئے استعمال ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امیگرنٹس کو صحت کی سہولتوں کے استعمال کیلئے اضافی رقم دینا ہوگی۔
برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ ویزا فیسوں میں اضافے سے اربوں پاؤنڈز حاصل ہوں گے۔
خیال رہے کہ 2015 میں ہیلتھ سرچارج 200 پاؤنڈز سالانہ تھا، دسمبر 2018 میں اضافہ کرکے سرچارج 400 پاؤنڈز سالانہ کیا گیا تھا جبکہ دسمبر 2020 میں ایک دفعہ پھر اضافے کے بعد سرچارج 624 پاؤنڈز سالانہ کر دیا گیا۔
اب امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچاج میں حالیہ اضافہ چوتھی مرتبہ کیا جا رہا ہے۔