گوگل نے نیا شیئر فیچر آزمائش کے لیے متعارف کرا دیا

Jul 15, 2023 | 22:33 PM

ایک نیوز: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی ایپ اور ویب پر نیا شیئر فیچر آزمائش کے لیے متعارف کرا دیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیچر ٹوئٹر، ریڈ اِٹ اور متعدد دیگر ویب سائٹ پر موجود شیئر بٹن کی طرح کام کرتا ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے آپ لنک بھیج سکتے ہیں۔

یہ فیچر باقاعدہ طور پر گوگل کے نئے سرچ جنیریٹو ایکسپیریئنس (ایس جی ای) کا حصہ نہیں ہے لیکن اس پر اکاؤنٹ بنانے والے افراد میں چند کو یہ فیچر استعمال کے لیے دستیاب ہے۔ گوگل سرچ میں نئے شیئر فنکشن کو کس طرح استعمال کیا جائے

وہ صارفین جن کے لیے یہ فیچر دستیاب ہے وہ درج ذیل طریقے سے اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں:

1) گوگل کروم کھولیں، 2) گوگل بار میں تلاش کی جانے والی چیز لکھیں، 3)نتائج سامنے آنے کے بعد بائیں جانب شیئر کا نشان نمو دار ہوگا اور اس ہی کے ساتھ لنک کو اپنے اکاؤنٹ میں محفوظ کرنے اور گوگل شیٹس میں ایکسپورٹ کرنے کے لیے نشان بھی ہوں گے۔

9ٹو5گوگل کے مطابق گوگل ایپ میں صارفین بائیں جانب سوائپ کر کے شیئرنگ آپشن کو سامنے لاسکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الحال چند افراد کو دستیاب ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ دنوں میں تمام صارفین کےلیے جاری کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں