ایک نیوز :چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین حکمران کمیونسٹ پارٹی کی نگرانی میں اپنے انٹرنیٹ کے گرد مضبوط سیکیورٹی حصار قائم کرے، وہ آن لائن ڈیٹا اور انفارمیشن کا تحفظ چاہتے ہیں۔
بیجنگ میں جاری دو روزہ سائبر سیکیورٹی اجلاس کے اختتام پر صدر شی جن پنگ نے عہدیداران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے اور آپریٹ کرنے کیلئے قانون کے مطابق اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔ ہمیں پارٹی کی طرف سے جاری کردہ انٹرنیٹ ضابطے پر عمل پیرا رہنا ہوگا اور اسی کے مطابق شہریوں کو انٹرنیٹ تک رسائی دینا ہوگی۔
خیال رہے کہ رواں برس قانون سازوں نے انسداد جاسوسی قوانین میں ترمیم کرکے قومی سلامتی سے متعلقہ معلومات کی منتقلی پر پابندی لگائی تھی اور 'جاسوسی' کی تعریف کو مزید وسیع کیا تھا۔