جنوبی کوریا میں  شدید بارشوں سے تباہی،24 افراد ہلاک  

جنوبی کوریا میں  شدید بارشوں سے تباہی،24 افراد ہلاک  
کیپشن: Destruction due to heavy rains in South Korea, 24 people died

ایک نیوز : جنوبی کوریا میں تین روز سےجاری شدیدبارشوں نے تباہی مچادی، شدید بارشوں کےسبب سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف واقعات میں اموات کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ 10 افراد لاپتہ ہوگئے۔
امدادی کاموں کیلئے فوج کی مدد طلب  کرلی گئی ہے، ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

محکمہ موسمیات نے اتوار کو  بھی شدید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ جنوبی کوریا کی سینٹرل کاؤنٹی گوئیزن میں شدید بارشوں کےسبب گوئیزن ڈیم اوور فلو ہوگیا جہاں 6 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔