وزیراعظم سےاولڈ راوین یونین کے نو منتخب عہدیداروں کی ملاقات

Jul 15, 2023 | 21:06 PM

ایک نیوز :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سےاولڈ راوین یونین کے نومنتخب عہدیداروں نے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی بلا شبہ ملکی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات ہیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اس ملک کی نمایاں درسگاہ ہے جس نے بہت نامور سپوت پیدا کئے۔ گورنمنٹ کالج سےفارغ التحصیل طالب علم مختلف شعبہ ہاے زندگی میں تعمیری کام سر انجام دے رہے ہیں۔

 شرکاکہنا تھاکہ کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ اس ملک کے وزیرِ اعظم خود گورنمنٹ کالج سے تعلیم یافتہ ہیں.

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اپنے زمانہ طالب علمی اور اساتذہ کرام کو خوشگوار الفاظ میں یاد کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اولڈ راوین ایسوسییشن کی تعلیمی ترقی اور دیگر فلاحی منصوبوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 اولڈ راوین یونین کے وفد نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو یادگاری شیلڈ اور تصویر بھی پیش کی۔
 

مزیدخبریں