ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کا دورہ ،مریضوں کی عیادت کی،ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔
محسن نقوی نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ایمرجنسی، بچہ وارڈ،ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، آئی سی یو، لیبارٹری اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔
ایک خاتون اپنے بچے کے مرض کے بارے میں بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا خاتون کو دلاسہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چے کو آج ہی لاہور شفٹ کرنے کی ہدایت کی۔اماں جی آپ فکر نہ کریں، بچے کا علاج اپنی نگرانی میں کراؤں گا، انشاء اللہ پ کا بچہ جلد صحت یاب ہو گا-
محسن نقوی نے ہسپتال کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور پلانٹ میں گندگی پر برہمی کا اظہار کیا۔واٹر فلٹریشن پلانٹ میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا، صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی کا ہسپتال کی پرانی وہیل چیئر ز کو تبدیل کرنے کا حکم ،فوری طور پر نئی وہیل چیئرز کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔