سستی بجلی کی پیداوار کےحوالےسےاہم پیشرفت

سستی بجلی کی پیداوار کےحوالےسےاہم پیشرفت
کیپشن: Significant progress towards affordable power generation

ایک نیوز :لوڈشیڈنگ میں کمی اور سستی بجلی کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سےاہم پیشرفت نیلم جہلم پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار رواں ماہ شروع ہو جائے گی۔

چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کا نیلم جہلم پراجیکٹ کا دورہ، ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا ۔منصوبے سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ٹیل ریس ٹنل کے منہدم ہونے والے حصے میں کنکریٹ لائننگ مکمل کی جاچکی ہے۔ساڑھے تین کلو میٹر طویل ٹیل ریس ٹنل کے دیگر متاثرہ حصوں کو بھی مضبوط کیا جاچکا ہے۔ اگلے ہفتے ٹیل ریس ٹنل سے مشینری ہٹا کر صفائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ صفائی مکمل ہونے پر ٹیل ریس ٹنل میں پانی کی بھرائی شروع کی جائے گی۔ ٹیل ریس ٹنل کی بھرائی کے بعد پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

 چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کاکہنا ہے کہ  نیلم جہلم پراجیکٹ سے 969 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کا کام تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔پراجیکٹ حکام ٹیل ریس ٹنل سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے کیلئے تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے۔