ایک نیوز : دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 5 دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق کارروائی گوجرانوالہ اور ملتان میں کی گئی ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق لاہور گوجرانوالہ سے داعش کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت گرفتار ہوا۔دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ۔ڈیٹو نیٹر ۔ موبایل فون ۔اسلح۔ ۔اور افغان شناحتی کارڈ برآمد ہوا ۔دہشت گردوں کی شناحت حنیف ،سید عرف سیدو ، طارق، خالد اور عبدالستار کے نام سے ہوئی۔دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں ہفتے200 کومبنگ آپریشنز کے دوران 46 مشتبہ افراد گرفتار کیے ۔کومبنگ آپریشنز میں 10755 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ۔دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔