قومی اسمبلی کب تحلیل ہوگی،حکمران اتحاد کااہم اجلاس طلب 

Jul 15, 2023 | 17:06 PM

ایک نیوز :قومی اسمبلی وقت سے پہلے تحلیل ہوگی یا مدت پوری کرنی ہے،حکمران اتحاد کااہم اجلاس 20جولائی کو طلب کرلیاگیا۔

 سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت آئینی کمیٹی اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی۔اجلاس میں  زیر التواءقانون سازی نمٹانے اور انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں حکمران اتحاد کے پارلیمانی رہنماؤ ں اور قانونی ماہرین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔،وفاقی وزراءاعظم نذیر تارڑ،ایاز صادق ،نوید قمر ،اٹارنی جنرل ،اسلم بھوتانی ،قادر مندوخیل بھی اجلاس میں شرکت کرینگے ۔اجلاس میں اہم آئینی و قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے تیار کردہ مجوزہ مسودے پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے یا مدت پوری کرکے از خود تحلیل ہوجانے کے سیاسی فوائد و نقصانات پر بھی غوروغوض ہوگا،اجلاس میں قومی اسمبلی میں زیر التوا اہم قوانین کو اس کی مدت سے قبل پاس کروانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

مزیدخبریں