5 افراد کی آبادی پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا ملک

Jul 15, 2023 | 16:57 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کہاں ہے، اگر نہیں تو ہم بتاتے ہیں۔ ’سی لینڈ‘ نامی یہ خودساختہ ملک انتہائی وسیع و عریض سمندر کے عین درمیان واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ملک شمالی سمندر میں دوسری جنگ عظیم کے ایک پرانے پلیٹ فارم پر واقع ہے جو ایک بحری جہاز سے بھی چھوٹا ہے جس کا سائز تقریباً 0.004 کلومیٹراسکوئر کے برابر ہے۔2015 میں کئے جانے والے سروے کے مطابق سی لینڈ کی آبادی 5 افراد پر مشتمل ہے۔

اگرچہ یہ انتہائی چھوٹا ملک ہے لیکن خاص حیثیت رکھتا ہے۔ اگر آپ اس ملک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو باقاعدہ ویزے کا اجراء بھی کروانا پڑے گا۔سی لینڈ اپنی چھوٹی آبادی اور محدود رسائی کی وجہ سے دیکھنے کے لیے ایک منفرد جگہ ہے۔ اگر آپ ایک مختلف اور غیر معمولی سفر کا تجربہ چاہتے ہیں تو سی لینڈ آپ کے لئے بہترین انتخاب ہے۔

مزیدخبریں