ایشیاکپ، پی سی بی کی پاکستان میں زیادہ میچز کیلئےآخری کوشش شروع

Jul 15, 2023 | 16:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان نے ملک میں ایشیا کپ کے میچز بڑھانے کی آخری کوشش شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی ایشیا کپ کے شیڈول میں تبدیلی کیلئےکوشاں ہے،حکام نے اے سی سی کے سامنے مؤقف اپنایا کہ سری لنکا میں مجوزہ 9میں سے 4 میچز کے دوران بارش کا امکان ہے۔اس صورتحال سے بچنے کا طریقہ پاکستان میں 4 کی جگہ زیادہ میچز کا انعقاد ہوگا، بھارت کے سوا دیگر ٹیمیں تو یہیں ہوں گی لہذا لاجسٹک کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پی سی بی ایک کے بجائے 2شہروں میں بھی مقابلوں کا خواہاں ہے۔اب تک صرف لاہور میں میچز کی بات چل رہی تھی لیکن اب ملتان بھی دوڑ بھی شامل ہو گیا  پئ۔اعلی حکام اسی شہر میں پاکستان و نیپال کے درمیان میچ سے ایونٹ کا آغاز کروانا چاہتے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ لاہور کے مقابلے میں ملتان میں زیادہ شائقین آئیں گے،اگر پاکستان میں میچز بڑھانے پر اتفاق ہوگیا تو گرین شرٹس کا بنگلا دیش یا افغانستان میں سے کسی ایک کیخلاف مقابلہ بھی ہوم گراؤنڈ پر ہوگا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ میں ایشیائی کرکٹ حکام کے ساتھ اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کرلی۔ اس موقع پر مزید تبادلہ خیال دبئی میں اے سی سی میٹنگ میں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ موجودہ شیڈول کے تحت ایشیا کپ کا آغاز 31 اگست کو ہونا ہے، پاکستان و نیپال، افغانستان و بنگلہ دیش، بنگلہ دیش و سری لنکا جبکہ سری لنکا و افغانستان کیمیچز بھی پاک سرزمین پر رکھے گئے تاہم اب تبدیلی پر غور جاری ہے۔

 یاد رہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ذمہ داری سنبھالنے سے قبل کہا تھا کہ وہ ہائبرڈ ماڈل کے حق میں نہیں ہیں لیکن سابقہ بورڈ حکام نے جو کمٹمنٹ کی اسے پورا کیا جائے گا۔

مزیدخبریں