ڈی جی اینٹلی جنس بیورو فواد اسد اللہ کی مدت ملازمت میں توسیع

Jul 15, 2023 | 15:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وزیراعظم نے ڈی جی اینٹلی جنس بیورو فواد اسد اللہ کو توسیع دے دی  ہے۔

رپورٹ کے مطابق حساس ادارے کے سربراہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی   توسیع کی گئی ہے۔ انٹیلی جنس بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فواد اسد اللہ خان بطور ڈی جی خدمات انجام دے رہے تھے۔وزیراعظم نے اعلی کارکردگی کی بنیاد پر  فواد اسد اللّٰہ خان کی مدت ملازمت تین سال کی توسیع کردی ۔

توسیع کے بعد فواد اسد اللّٰہ خان کو ڈی جی آئی بی کے عہدے پر ہی  تعینات کردیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔

مزیدخبریں