اایک نیوز: اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر گیس مافیا نے قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق گیس مافیا نے 10 فی کلو220 روپے گھریلوں سلنڈر 400 کمرشل سلنڈرکی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔پہاڑی و دور دراز کے علاقوں میں 310 روپے فی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔چئیرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھو کھر کاکہنا ہےکہ ملک کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں ہے۔ حکومت اور اوگرا سرکاری قیمت پر گیس دستیاب کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ غریب ایل پی جی دوکانداروں کے خلاف آپریشن بند کیا جائے۔ گیس مافیا نے اوگرا کی جاری کردہ قیمت ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
وزیر اعظم،اوگرانے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا نوٹس لیا۔گیس بلیک کرنے والوں کے لائسنس منسوخ اور دس لاکھ جرمانے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ گیس مافیا نےلاہورہائی کورٹ اور اوگرا کو کھلم کھلا چیلنج کر دیا ہے۔
عرفان کھو کھر نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے سرکاری امپوٹر کمپنی SSGC کا ریکارڈ قبضہ لینے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے۔