عسکری ٹاور حملہ کیس، محمد محسن ازاد کی درخواست ضمانت خارج

Jul 15, 2023 | 15:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملزم محمد محسن ازاد کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دھشت گردی عدالت نے ملزم محمد محسن ازاد کی درخواست ضمانت خارج کر دی  ہے۔انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ۔پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزم محمد محسن ازاد عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے۔ملزم کیخلاف ریکارڈ پر شواہد موجود ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے   محمد محسن ازاد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

ملزم محمد محسن ازاد نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ ملزم محسن ازاد اور دیگر کیخلاف تھانہ گلبرگ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

مزیدخبریں